حیدرآباد، سندھ آبادگاراتحاد کا گنے کی مقررہ قیمت نہ ملنے پر عدالت میں جانے کا فیصلہ

ہفتہ 3 اگست 2019 23:43

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2019ء) سندھ آباد گا ر اتحاد کی ایگز یکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے گنے کی مقرر کی گئی قیمت 182روپے فی من اب تک نہ ملنے کے خلاف ایک با ر پھر سپر یم کو رٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر تے ہو ئے کہا گیاہے کہ شوگر سیس ڈویلپمنٹ فنڈ ز بھی گذ شتہ 12سالوں سے خرچ نہیں کیا گیا ہے اور ملز ما لکا ن کی جانب سے عوام اور آبادگاروں کا استحصال کیا جا رہا ہے ،سندھ آباد گا ر اتحاد کی ایگز یکٹیو کمیٹی کا اجلاس صدر نو اب زبیر احمد تا لپور کی زیر صدارت منعقد ہو ا جس میں انوار احمد ،محب مر ی ،جاوید احمد ریاڑ،میر صوبدار اور دیگر رہنما ئو ں نے شرکت کی اجلاس میں کہا گیا کہ گنے کی کر شنگ سیزن 2018-19کی سرکا ری قیمت مئی کے مہینے میں 182روپے مقرر کی گئی لیکن عدالتی حکامات کے با وجود 160روپے فی من قیمت دی گئی اور بقایا 22روپے کسی بھی آبادگا ر کو ادا نہیں کیئے گئے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بقایا 22روپے کی ادائیگی کیلئے ایک با ر پھر سپر یم کو رٹ سے رجو ع کیا جا ئے گا ،اجلاس میں شوگر سیس ڈویلپمنٹ فنڈز کی رقم ضلعی حکومتوں کی جانب سے اب تک جا ری نہ کرنے پر تشویش کا اظہارکر تے ہوئے کہا گیا کہ گذ شتہ 12سالوں سے شوگر ملز ما لکان آبادگا روں سے سیس فنڈ ز کی مد میں کٹو ٹی کر رہے ہیں جس میں ملز ما لکا ن کا حصہ شامل کر نے کے بعد شوگر ملز کی حدود میں تر قیا تی کا م کر انے ہو تے ہیں لیکن گذ شتہ کئی عر صہ سے یہ رقم کسی بھی ضلعی انتظا میہ کو نہیں مل رہی ہے لہذ ا سپر یم کو رٹ میں دائر کی جا نے والی پٹیشن میں شوگر سیس ڈویلپمنٹ کا معاملہ بھی شامل کیا جا ئے گا ،اجلاس میں روہڑ ی کینا ل میں آر ڈی 293کے قریب لگنے والے شگاف کی عدالتی تحقیقات کر انے کا مطا لبہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں