تحصیل میونسپل آفیسر درگئی جہانگیر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:29

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) تحصیل میونسپل آفیسر درگئی جہانگیر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ چارج سنبھالنے کے بعد اپنے دفتر میں تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر اکرام الله ، تحصیل آفیسر فنانس (ٹی او ایف ) محمد فیاض اور ٹیکس سپرٹنڈنٹ غلام علی کے ساتھ دفتر ی اُمور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے میونسپل سروسز بلا امتیاز فراہم اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل درگئی کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائینگے جبکہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ ٹی ایم او جہانگیر خان نے کہا کہ تحصیل درگئی کو صفائی کے لحاظ سے ماڈل تحصیل بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے ۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں