ویلج کونسل عرب ڈھنڈہ سخاکوٹ میں صفائی مہم شروع

پیر 28 جنوری 2019 19:37

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2019ء) ویلج کونسل عرب ڈھنڈہ سخاکوٹ میں صفائی مہم شروع کردی گئی ۔ مہم کا باقاعدہ افتتاح ناظم ویلج کونسل عرب ڈھنڈہ سخاکوٹ عاطف ممتاز خان نے کیا ۔ اس موقع پر نائب ناظم طاہر خان ، صفائی کمیٹی کے چیئرمین زیارت خان ، ممبر یارحسین اور سیکرٹری کاشف خان سمیت دیگر ممبران اور علاقائی مشران بھی موجود تھیں ۔

مہم کے دوران گلی کوچوں اور نالیوں کی صفائی کی جائیگی جس کے لئے ویلج کونسل فنڈز سے رقم مختص کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم عاطف ممتاز خان ، نائب ناظم طاہر خان ، چیئرمین کمیٹی زیارت خان اور یار حسین لالا نے کہا کہ عوام نے جس خدمت کے لئے ہمیں منتخب کیا ہے اس خدمت میں کسی قسم کی رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کرینگے اور عملی خدمت سے ثابت کرینگے کہ عوام کا چنائو ٹھیک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کے دوران پورے ویلج کونسل سے گندگی ہٹائے جائیگی جس کی نگرانی چیئرمین صفائی کمیٹی اور دیگر ممبران کرینگے ۔ انہوں نے مہم کا کامیاب بنانے کے لئے عوام سے تعاون کی آپیل کی ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں