آصف علی زرداری کے گرفتاری کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ملاکنڈ کے زیر اہتمام درگئی بازار میں احتجاجی مظاہرہ

بدھ 12 جون 2019 22:24

مالاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے گرفتاری کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ملاکنڈ کے زیر اہتمام درگئی بازار میں ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت سابق ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ ، ضلعی صدر و ضلع ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ اور دیگر قائدین کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے میں تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو ، ممبران ضلع و تحصیل اور ویلج کونسل سمیت ہزاروں کی تعداد میں جیالوں نے شرکت کی ۔اس دوران مظاہرین نے ٹائرز جلائے اور نعرہ بازی کی ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں