اتحاد واتفاق ملکی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ

منگل 18 جون 2019 20:31

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اقبال حسین نے ملکی سلامتی وقومی یکجہتی کے موضو ع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اتحاد واتفاق ملکی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے ۔آج ہمیں جس مثالی قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ اپنے دشمنوں کا مقابلہ صرف اور صرف تعلیم اور اتحاد سے ہی ممکن ہے اس سلسلے میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاکیونکہ اچھا انسان اور اچھاشہری بنے بغیر ہم انفرادی واجتماعی کامیابی حا صل نہیں کرسکتے ۔

تقریب میں شریک طلبا ء کو مخاطب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹ لائف زندگی کا بہترین اور سنہری دور ہوتاہے جس میں انسان کا اپنامستقبل اپنے ہاتھ میں ہو تا ہے ا ور کامیابی کے حصول کا موقع ملتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبا ء پر زور دے کر کہا کہ وہ وقت کی قدر کریں اور کامیاب شہری بنے کیونکہ ملک وقوم کا مستقبل آج کے طلبا سے وابستہ ہے۔ گو رنمنٹ سنٹینیل ماڈل سکول میں ہونے والے سیمینار سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سراج محمد پر نسپل پوسٹ گریجویٹ کالج درگئی پروفیسرجلال الدین پر نسپل ڈگری کالج بٹ خیلہ پروفیسر عبدالطیف باچہ ڈا ئریکٹر اکسفورڈ اکیڈمی امجد علی شاہ پر نسپل عاشق حسین اور شاعر علی اکبر ملاکنڈنے بھی خطاب کیا جبکہ ضمیرخان ضمیر کے علاوہ سکول کے ننھے طلباء نے خو بصورت ملی نغمے اور ترانے پیش کئے۔

مقر رین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر شہری کو سلامتی امن اتحاد واستحکام کیلئے اپنا کردار جبکہ ملک وقوم کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں