بیٹے کو نقل کرانے کیلئے خصوصی انتظام، کنٹرولر مالاکنڈ بورڈ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

گزشتہ روز کنٹرولر مالاکنڈ بورڈ کے بیٹے کی میٹرک امتحان میں نقل کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی

بدھ 14 جولائی 2021 21:41

ملا کنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویڑن کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے کنٹرولر کو بیٹے کو مبینہ طور پر میٹرک کے امتحان میں نقل کرانے کیلئے خصوصی انتظام پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر کنٹرولر کے بیٹے کو الگ کمرے میں نقل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ میٹرک امتحان میں کنٹرولر مالاکنڈ بورڈ کے بیٹے کو نقل کرانے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کنٹرولر مالاکنڈ تعلیمی بورڈ کو محکمہ تعلیم رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق سیکرٹری مالاکنڈ تعلیمی بورڈ کو کنٹرولر کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہی ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں