اے این پی مالاکنڈ میں کوئی اختلافات نہیں، سابق ضلعی صدر معوذ خان شلمانی

پیر 8 جنوری 2024 19:17

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن مالاکنڈ کے سابق ضلعی صدر معوذ خان شلمانی نے کہا ہے کہ مالاکنڈ عوامی نیشنل پارٹی کا مضبوط گڑھ ہے اور انشاء اللہ عام انتخابات میں مالاکنڈ کے تینوں نشستوں پر اے این پی کے اُمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

اپنے حجرے میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے معوذ خان شلمانی نے کہا کہ اے این پی مالاکنڈ کے کارکنوں میں اختلافات کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے سب کارکن اور مقامی قائدین ایک پلیٹ فارم پرسُرخ جھنڈے تلے متحد ہیں اور انشاء اللہ سب مل کر پارٹی کے اُمیدواروں کے لئے بھر پور انتخابی مہم چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آباؤ اجداد سے عوامی نیشنل پارٹی کیساتھ چلے آرہے ہیں اور انشاء اللہ باقی زندگی بھی اسی سُرخ جھنڈے تلے گزاریں گے۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں