ڈیل کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،نوازشریف

ہمیں ملک کی سالمیت اور معیشت کی بحالی کے لیئے کام کرنا ہوگا تاکہ ملک آپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے،پارٹی کارکن خان جہانزیب خان سے گفتگو

پیر 6 نومبر 2023 22:35

ڈیل کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،نوازشریف
مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2023ء) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ ڈیل کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کا مستقبل تابناک ہے پارٹی ٹکٹوں کے فیصلے کارکردگی کی بنیاد پر کیئے جائیں گے مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں ابن الوقت چہروں کی اب مسلم لیگ ن میں کوئی گنجائش نہیں ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 143 سے متوقع امیدوار ن لیگ خان جہانزیب خان سے آپنی رہاش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال ایک انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہے جو باعث تشویش ہے ہمیں ملک کی سالمیت اور معیشت کی بحالی کے لیئے کام کرنا ہوگا تاکہ ملک آپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے میری آمد کے حوالے سے ڈیل کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ملک بھر کے قومی و صوبائی حلقوں سے ن لیگ امیدواروں کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹکٹ دے گی جہانزیب خان جیسے جانثار ساتھی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں جن کے والد سیاسی و سماجی معروف شخصیت اورنگزیب خان سے بھی ایک دیرینہ رشتہ ہے جو لندن میں بھی میری عیادت کے لیئے آئے تھیاور ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ابن الوقت چہروں اور سیاسی مخالفین سے رابطہ میں رہنے والوں کی پاکستان مسلم لیگ ن میں گنجائش نہیں ہے جہانزیب خان کا اکیس اکتوبر کو استقبال کے لیئے آنے والا عظیم الشان قافلہ قائل ستائش تھا حلقہ پی پی 143کے شیروں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے جہانزیب خان کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن سے والہانہ محبتوں کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے شاندار فقید المثال استقبال کیا متوقع امیدوار ن لیگ جہانزیب خان نے آپنے حلقہ پی پی 143 کی عوام کا آپنے قائد میاں نواز شریف کو نیک خواہشات کا پیغام دیا جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں