مانانوالہ، تیز رفتار موٹرسائیکل زیر تعمیر پلی سے ٹکرا گیا ، نوجوان جاں بحق ،ساتھی شدید زخمی

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:46

مانانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) تیز رفتار موٹرسائیکل زیر تعمیر پلی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں 15سالہ عثمان جاں بحق جبکہ ساتھی شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ کے نواحی گاؤں قلعہ شبدیو سنگھ کے رہائشی دوست محمد عثمان اور وسیم موٹرسائیکل پر سوار ہو کر مانانوالہ کی جانب آرہے تھے کہ رات کی تاریکی میں زیر تعمیر پلی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 15 سالہ محمد عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پنچتے ہی دم توڑ گیا جبکہ ساتھی محمد وسیم شدید زخمی ہوگیا عثمان کی میت گھر پنچتیپر گھر ماتم کدہ بن گیا والدین اور عزیز و اقارب کو غشی کے دورے پڑتے رہی

متعلقہ عنوان :

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں