مانانوالہ،پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر تشدد ،دولہا جاں بحق ،دلہن شدید زخمی

پیر 23 دسمبر 2019 18:26

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2019ء) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر تشدد سے دولہا جاں بحق جبکہ دلہن شدید زخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ کی آبادی ولگن جھنڈا میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے شہادت اور اسکی بیوی نوراں کو ڈنڈوں، سوٹوں اور آہنی راڈو سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے شہادت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور نوراں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے مقتول اور نوراں نے پسند کی شادی کر لی تھی مگر مقتول کے رشتے داروں کو یہ بات ناگوار گزری اسی رنجش پر مصطفی اور عنصر کے علاوہ نوراں کے سابقہ شوہر کے بیٹے علی رضا نے مبینہ طور پر سر عام تشدد کیا جس سے شہادت موقع پر دم توڑ گیا جبکہ نوراں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں