ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا عوامی شکایات پرایکشن

مانانوالہ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد سکولز اور اکیڈمیز کے خلاف مقدمات درج کرنے کیلئے درخواست دیدی گئی

پیر 5 اپریل 2021 23:18

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2021ء) عوامی شکایات پر ایکشن ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے ایکشن لیتے ہوئے مانانوالہ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد سکولز اور اکیڈمیز کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لیے تھانہ مانانوالہ میں درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایکسپریس میں خبر شائع ہوئی تھی کہ مانانوالہ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے اور سکول مالکان سکولز میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہو ئے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر جوئیہ نے ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر رانا محمد اشرف اور اے ای او علی رضا بھٹی کی سربراہی میں چار ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے الرضا ہائی سکول۔

(جاری ہے)

فاران لیڈر شپ سکول۔دی کریٹو سکول۔دی سپرٹ سکول۔پاک ولیج سکول APPS سکول سسٹم کے خلاف تھانہ مانانوالہ میں درخواست دی ہے کہ یہ سکولز۔حکومت کی ہدایات کے برعکس تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اس فعل نے ہزاروں بچوں اور بڑوں کی جان کو خطرے میں ڈالا اور کرونا وائرس کے پھیلاو کا موجب بنے واضح رہے کہ تشکیل شدہ ٹیمیوں نے متعدد سکولز مالکان سے بیان حلفی بھی لیے کہ وہ گیارہ اپریل تک سکولز نہیں کھولیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں