مانانوالہ: جی ٹی روڈ پر تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 1 شخص اور خاتون جاں بحق بچہ شدید زخمی

جمعہ 21 مئی 2021 23:23

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2021ء) مانانوالہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 1 شخص اور خاتون جاں بحق بچہ شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ جی ٹی روڈ بائی پاس کے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص اور خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ سات سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت صدیق ولد نیاز عمر 54 سال سکنہ نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ ہوئی ہے زخمی ہونے والے بچے کو ریسکیو 1122 شیخوپورہ کے عملے نے ہسپتال منتقل کر دیا اور ضروری کاروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص اور خاتون کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دی ہیں

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں