پولیس سروس کے گریڈ اٹھارہ کے چودہ افسران کو گریڈانیس میں ترقی دینے کی منظوری

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18دسمبر۔2015ء) سلیکشن بورڈ نے پولیس سروس کے گریڈ اٹھارہ کے چودہ افسران کو گریڈانیس میں ایس ایس پی کے عہدہ پرترقی دینے کی منظوری دی ہے چار افسران کو ریگولر بنیادوں پرترقی دی گئی ہے پشاور سمیت صوبے بھرمیں تعینات چار افسران ایس ایس پی کے عہدے پرترقیاں پا گئے ہیں ریگولر بنیادوں پرترقی پانے والوں میں سے ایس ایس پی ذیشان اصغر، پرویز خان عمرانی ، فرخ رشید ، محمد اطہر وحید ، ایکٹنگ چارج پرترقی پانے والوں میں قاسم علی ، کامران اللہ ،کامران عادل ، قیصر بشیرمخدوم ، سید حشمت کمال ، لیاقت علی ملک ، فیصل عبداللہ ، اعتراض احمد گورایہ ، عظمت اللہ جنجوعہ ، ڈاکٹر فرخ علی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں