پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے جاری دو ترقیاتی منصوبوں کیلئے 23کروڑ 10لاکھ روپے مختص

جمعہ 3 جون 2016 21:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جون۔2016ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2016-17ء کے بجٹ میں پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے پہلے سے جاری دو ترقیاتی منصوبوں کیلئے 23کروڑ 10لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان منصوبوں میں نیشنل ریڈیالوجیکل ایمرجنسی کوآرڈینیشن سنٹر کا قیام اور پی این آر اے کی میانوالی میں رہائشی کالونیوں کے منصوبے شامل ہیں۔پی ایس ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں کی مجموعی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 32کروڑ 61لاکھ 30ہزار روپے ہے جبکہ رواں مالی سال 2015-16ء کے اختتام تک ان منصوبہ جات کیلئے 29کروڑ 93لاکھ 30ہزار روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے جس میں کوئی غیر ملکی امداد شامل نہیں

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں