ڈی پی او مانسہرہ کی چاند رات پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

منگل 9 اپریل 2024 12:26

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور نے پولیس افسران کو چاند رات پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ اونچی عمارتوں کی چھتوں پر پولیس کے جوان تعینات رہیں گے جو دیکھیں گے کہ کس گھر سے یا چھت سے فائرنگ ہو رہی ہے، وہ تھانہ کو قانونی کارروائی اور اسلحہ کی ریکوری کےلئے اطلاع دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع کے بعد پولیس فوری طور پر گھروں پر چھاپے مار کر فائرنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرے گی۔مختلف تھانوں کی حدود اور خاص کر ٹائون شپ مانسہرہ کو ڈرون کیمروں کے ذریعہ مانیٹر کیا جائے گا تاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں