مانسہرہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں باپ بیٹاگرفتار، 4 کلو 41 گرام چرس برآمد

اتوار 14 اپریل 2024 11:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) مانسہرہ پولیس نےمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران باپ بیٹے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 4 کلو 41 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر موت کے سوداگروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ پھلڑہ کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران باپ بیٹے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 4 کلو 41 گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں مقبول شاہ ولد محبوب شاہ اور آصف شاہ ولد مقبول شاہ سکنہ پڑھنہ شامل ہیں، جن کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں