ڈی پی او مانسہرہ کی جواریوں کیخلاف کریک ڈائون کی ہدایت

پیر 15 اپریل 2024 20:35

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے جواریوں کیخلاف کریک ڈائون کے لئے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کر دی ، جواریوں کی پشت پناہی کرنے والے افراد جواریوں کو جوئے کے لئے ہجرہ ، اڈہ ، گھر یا دوکان دینے والے سہولت کاروں کی بھی لسٹیں تیار کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

کریک ڈائون کیلئے افسران کو ہدایات جاری کردی گئیں، علاوہ ازیں ضلع بھر میں کرکٹ پر جوا کھیلنے اور مرغوں اور کتوں کی لڑائیوں پر جوا کروانے والے افراد کی بھی لسٹیں تیار کرکے کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں