مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

پیر 15 اپریل 2024 13:43

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) مانسہرہ اور گرد ونواح میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے تمام سٹیشنز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے 7/24 ہائی الرٹ ہیں۔

(جاری ہے)

تمام سٹیشنز پر موجود اہلکار ایمرجنسی کور پلان کے مطابق کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں