یوتھ پارلیمنٹ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جس میں 500فٹ لمبا اور12فٹ چوڑا قومی پرچم لہرایا گیا

بدھ 14 اگست 2019 15:25

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2019ء) یوتھ پارلیمنٹ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جس میں 500فٹ لمبا اور12فٹ چوڑا قومی پرچم لہرایا گیاریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابدوزیر ،یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین ارشاداحمد،چیمبر کے صدر ظاہر شاہ اورپریس کلب کے جنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل نے کی شرکاء نے کالج چوک سے پاکستان کے حق او رکشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کی نعرہ بازی کرتے ہوئے مستی پھاٹک تک مارچ کیا جہاں ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی محمدعابد وزیر، نائب ضلع ناظم اسدعلی کشمیری ،یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین ارشاداحمد ، صدر ریاض خان ،جنرل سیکرٹری شیر شاہ ،چیمبر کے صدر ظاہر شاہ سینئر صحافیوں مسر ت عاصی اور ایم بشیرعادل نے کہاکہ پاکستان ہمیں اپنی جانوں سے عزیز ہے اوراس کی حفاظت کے لئے بچہ بچہ قربانی کے لئے تیارہے مقررین نے کہاکہ مودی سرکاری نے مقبوضہ کشمیری میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کررکھاہے اقوام عالم نوٹس لیں انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارت نکا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکاہے کشمیرپاکستان کا شہ رگ ہے اوراس کی آزادی کے لئے تن من دھن کی بازی لگائیں گے ۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں