مردان: چمتار پولیس چوکی میں دھماکا

دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ، چار اہلکار زخمی ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 7 جولائی 2022 11:58

مردان: چمتار پولیس چوکی میں دھماکا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2022ء) مردان میں دھماکے کی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مردان میں پولیس چوکی چمتار میں دھماکا ہوا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا جب کہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جب کہ حادثے میں پولیس حوالدار 35 سالہ مقصود شہید ہوئے۔شہید اہلکار کو ایم ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا ہے۔ریکسیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیمز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں