مردان کے علاقے کاٹلنگ میں پولیس ٹیم پر حملہ،ایک اہلکار شہید

وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا محمود خان کی حملے کی مذمت،پولیس اہلکاروں پر حملہ امن و امان خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے،محمود خان

Abdul Jabbar عبدالجبار منگل 12 جولائی 2022 11:45

مردان  کے علاقے کاٹلنگ میں پولیس ٹیم پر حملہ،ایک اہلکار شہید
مردان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی 2022ء)   مردان کے علاقے کاٹلنگ میں پولیس ٹیم پر حملہ ہواہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے حملے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے حملے کی مذمت کی،جبکہ واقعہ میں زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے۔ پولیس اہلکاروں پر حملہ امن و امان خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ وزیراعلٰی نے واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ مردان کے امن پر وار کرنے کی کوشش کی گئی اور پولیس ٹیم پر حملہ کیاگیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا،وزیرا علی خیبر پختونخوا نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی،وزیراعلی نے اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوابی میں پولیس پر نامعلوم افراد کے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے پولیس کو فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔خیال رہے کہ صوابی میں پولیس پر نامعلوم افراد کے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس پر نامعلوم افراد کے فائرنگ کی مذمت کی اور واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں