مردان کے بعد پشاور میں کے ایف سی کی دو فرنچائز زبردستی بند کرادی گئیں

جمعہ 22 مارچ 2024 00:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) مردان کے بعد پشاور میں فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کی فرنچائز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا کیا گیا اور یونیورسٹی روڈ پر واقع برانچ کو بند کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے کے ایف سی برانچ کے باہر اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی اور یونیورسٹی روڈ پر واقع کے ایف سی کو بند کردیا۔اس کے بعد مظاہرین نے بورڈ بازار کی جانب مارچ کیا اور بورڈ بازار کے قریب کے ایف سی فرنچائز بھی بند کرنے کا اعلان کردیا۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سید حیدر شاہ باچا کے قیادت میں یونیورسٹی روڈ اور بورڈ بازار کی کے ایف سی برانچ کو بند کرا دیا گیا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں