مردان،گھریلو لڑائی پر سفاک ملزم نے کلہاڑی کے وار کرکے باپ ،بیوی اور نوعمرنوجوان بیٹی کو قتل کردیا

منگل 23 اپریل 2019 18:59

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) مردان میں گھریلو لڑائی پر سفاک ملزم نے کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے باپ بیوی اور نوعمرنوجوان بیٹی کو قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزما فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔رشتہ داروں نے تینوں کی نعشیں DHQ اسپتال مردان پہنچا دیں ۔

(جاری ہے)

جہاں پر ملزم کے بھائی احسان ولد شازو اللہ سکنہ راجپال واڑی اپر دیرحال کوچی آباد دوبئی اڈہ نے DHQ اسپتال مردان کے پولیس کیجولٹی چوکی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ حسب معمول محنت مزدوری کے لئے چنگ چی رکشہ چلا رہے تھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ اس کے بھائی نے گھر میں جھگڑا کیا ہے۔

میں گھر پہنچا تو گھر میں میرے والد شازو اللہ ولد دلبر خان عمر56سال ، بھا بھی مسماة وجہت زوجہ رحمان علی عمر38سال،بھتیجی تمناز عمر 16سال خون میں لت پت پڑے تھے۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ تینوں کو سگے بھائی رحمان علی نے کلہاڑی کے پے درپے وار کر کے قتل کیا ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں