بھائی عبدالصمدکے قاتل کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے،روحیل امین

منگل 22 اکتوبر 2019 23:39

پشاور۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) مردان کے رہائشی روحیل امین نے صوبائی وزیراعلیٰ محمودخان،انسپکٹرجنرل پولیس اوردیگرمتعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ انکے بھائی عبدالصمدولدیاسین خان کے قاتل کوفوری طورپرگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔

(جاری ہے)

پشاورپریس کلب میں اپنے دیگررشتہ داروںکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 21اگست 2005کوملزم غلام سرورولدعبدالقیوم نے انکے بھائی کوبے دردی کے ساتھ قتل کیاجس کے بعدوہ روپوش ہوگیالہذاچودہ سال بعدانہیں پتہ چلاکہ ملزم عبدالقیوم ضلع مہمندکے علاقہ میں رہائش پذیرہے اوریہ کہ اس نے وہاںپرمیڈیکل سٹورکھول رکھاہے اورخودکوڈاکٹرظاہرکررہاہے جس پرانہوںنے ضلع مہمندکے متعلقہ تھانہ بازئی کے ایس ایچ اوسے رابطہ کیااورانہیں مفرورکے بارے میں تمام معلومات فراہم کیں جس پرایس ایچ اونے مفرورغلام سرور کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیااورہمیں کہاکہ انہیں ضلع مردان کے تھانہ چوراکچھ دنوںمیں منتقل کردیاجائیگاانہوںنے الزام لگایاکہ جب کچھ دنوںبعدوہ تھانہ بازئی پہنچے توملزم غلام سرورحوالات میں نہیں تھاچنانچہ معلومات کرنے پرپتہ چلاکہ ڈی پی اورشیدخان کے حکم پراسے چھوڑدیاگیاہے انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں جب ڈی پی اورشیدخان سے انکے دفترمیں ملاقات کی توانہوںنے ٹال متول سے کام لیتے ہوئے معاملہ کورفع دفع کردیاانہوںنے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مہمندپولیس کی اس بے حسی کانوٹس لیاجائے اوربھائی کے قاتل جنہیں چودہ سال بعدہم نے ازخودپیداکرکے پولیس کے حوالے کیاتودوبارہ گرفتارکرکے ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں