پولیو ایک قومی مسئلہ ہے اور ڈویژنل سطح پر اس مہم کی نگرانی خود کروں گا،مطہرزیب

بدھ 12 فروری 2020 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2020ء) کمشنرمردان ڈویژن مطہر زیب خان نے کہا ہے کہ پولیو ایک قومی مسئلہ ہے اور ڈویژنل سطح پر اس مہم کی نگرانی خود کروں گا۔ علمائے کرام کے ذریعے انکاری والدین کو منانے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں تاکہ آیندہ پولیو مہم کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویڑنل ٹاسک فورس کمیٹی برائے پولیوکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر، ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود، ایس پی اپریشن مشتاق خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مردان، صوابی، ڈویڑنل ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر اصغر خان، ڈسٹرکٹ سٹاف آفیسر ڈاکٹر ذیشان اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈویڑنل ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر اصغر خان نے حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ پولیو مہم 17سی21فروری تک جاری رہے گاجس کے دوران مردان ڈویڑن میں 5سال سے کم عمر کے 685726بچوں کو پولیو ویکسین دی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈویڑنل سطح پر 2294ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، اسی طرح ان ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے 5672پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، کمشنر مردان نے ڈپٹی کمشنر مردان و صوابی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کوئی بھی سرکاری ملازم انکاری والدین کی فہرست میں شامل ہو تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کیجائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر چیلنجزاور مشکلات کے باوجود ہم اس مہم کی کامیابی کیلئے پر عزم ہیں۔ کمشنر مردان نے کہا کہ پولیو مرض کے خاتمے تک ہم اس کا مقابلہ کریں گے تاکہ ہمارا مستقبل معذوری سے بچ سکے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں