مردان سے تعلق رکھنے والے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کورونا وائرس کی تصدیق

جمعہ 27 مارچ 2020 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2020ء) مردان سے تعلق رکھنے والے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

عبدالسلام افریدی نے د ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کرونا وائرس کی تصدیق کی عبدالسلام افریدی کے حلقہ نیابت منگا میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ وہ مسلسل متاثرہ علاقے میں موجود رہے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی کو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے 150 کے قریب کیسز منظر عام پر اچکے ہیں جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں