پولیو سے ملک کو پاک کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر عملی اقدامات اٹھا نا ہونگے، کمشنر مردان ڈویژن عبد الجبار خان

جمعرات 27 مئی 2021 21:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2021ء) کمشنر مردان ڈویژن عبد الجبار خان نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض سے اس ملک کو پاک کرنا ہے اور اس کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر عملی اقدامات اٹھانے ہیں تاکہ پولیو سے پاک پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈویڑنل ٹاسک فورس برائے پولیو کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

جس میں ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف، ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود، ملاکنڈ ٹاسک فورس کے کرنل سید مجتبیٰ شاہ، ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر اورنگزیب، ڈی ایچ او صوابی ڈاکٹر کلیم، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو آنیوالے والے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ ان سٹاف آفیسر نے دی، چھ روزہ پولیو مہم 7جون سے 12جون تک جاری رہیگا، جس کے لئے سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکیں۔

(جاری ہے)

ان سٹاف آفیسر نے اجلاس کو مہم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مردان ڈویڑن میں مہم کے دوران 7لاکھ 12ہزار 6سو 69بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے، جس کے لئے ضلع مردان میں 1530جبکہ ضلع صوابی میں 981 موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جوگھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے، اس کے علاوہ سیکورٹی کے بھی بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں اور اس مہم کے دوران 3ہزار سے زیادہ اہلکار ڈیوٹی دینگے۔

کمشنر مردان نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اور کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ انکاری کیسز کو کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں اور اس بارے علمائے کرام کواعتماد لیں اور اس بارے آگاہی اور شعور اجاگر کریں تاکہ انکاری کیسز کو زیرو پر لایا جاسکیں۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں