۵ 3 مارچ سے ہونے والی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں, شوکت علی یوسفزئی

منگل 27 فروری 2024 19:30

R پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2024ء) کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ 3 مارچ سے ہونے والی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں گزشتہ پولیو مہم میں مردان ڈویژن کی نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے آنے والی مہم کے لیے اچھی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔

وہ پولیو کے لیے ڈویژنل ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر نعیم اختر، ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ، ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈی ایچ او صوابی ڈاکٹر عبدالطیف، عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں، پولیس اور سیکورٹی حکام اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع مردان میں چار لاکھ 66ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے 2041 ٹیمیں جبکہ ضلع صوابی میں تین لاکھ دو ہزار بچوں کو ویکسین دینے کے لیے 1188 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ نومبر 2020 سے مردان ڈویژن میں پولیو کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا جبکہ مردان کے ماحولیاتی نمونے بھی کلئیر آئے ہیں۔ کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ پولیو کی خطرناک بیماری کا قلعہ قمع کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنی ہوں گی اور اس قومی کاز کو انجام تک پہنچانے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے معروضی حالات میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں