ْحکومت کاکام لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ہے نہ کہ بے روزگار کرنا،حاجی میر محمد انورشاہوانی

منگل 18 ستمبر 2018 18:32

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) خادم مستونگ و آزاد امیدوار پی بی 35 حاجی میر محمد انورشاہوانی نے کہاہے کہ وزیراعلی کی جانب سے بلوچستان کے غریب لوگوں کو بیروزگار کرنے کی مزمت کرتے ہیں۔حکومت کاکام لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ہے نہ کہ بے روزگار کرنا۔حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام نظر آرہاہے مگر حکومت کو امن و امان پر توجہ دینے بے روگاری کے خاتمے کیلئے روزگار کے مواقع تلاش کرنے کے بجائے تیل کے کاروبار سے منسلک ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کرنے پر لگی ہوئی ہے۔

جس کی سخت مزمت کرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہم وزیراعلی کے ایسے غلط اقدامات کے خلاف اپنے غریب بیروزگار عوام کے ساتھ ملکر تیل کاکاروبار بند کرنے کے خلاف سخت احتجاج کرینگے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ ایک طرف بلوچستان میں قحط سالی کے باعث صوبے میں عوام کا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے صوبے میں نہ کوئی صنعت ہے اور نہ ہی اتنی زراعت ہے کہ جس سیبلوچستان کے نوجوانوں کو روز گار کے اسباب پیدا ہو ،صوبے کے عوام کی غربت اور پسماندگی کی کوئی ثانی نہیں ہے۔

مجبوری کی صورت میں لوگ ڈیزل کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور وہ انتہائی مشقت و محنت کے بعد چند روپے جمع کرکے اپنے گھر اور بچوں کی پیٹ پال رہے ہیں۔تودوسری طرف حکومت ایسے غلط فیصلے سے ڈیزل کے کاروبار سے منسلک لوگوں کو گھر بٹھانے سے بے روزگاری کا طوفان امڈ آئیگا،اور صوبہ میں ایک پھر سے بدامنی چوری ڈکیٹی قتل و غارت شروع ہوگا جو کسی بھی صورت میں حکومت کے حق میں نہیں ہوسکتا ہے۔

انھوں نے کہاکہ بلوچستان ایک غریب صوبہ ہے اور یہاں کے باشندے غریب سے غریب تر ہوتے جارہے ہیں ، ان کے لئے نرمی کا عنصر ضرور ڈھونڈنا ہوگا تاکہ بلوچستان کے محنت کشوں کے گھر کا چولہا جل سکے ، جو لوگ ڈیزل کے کاروبارکرتے ہیں ان میں سے اکثریت ان لوگوں کی ہے جو دو وقت کی روٹی کے لئے اس کاروبار سے منسلک ہیں ، ایسے بے روزگار محنت کش و مزدوروں کو فاقہ کشی پر مجبور کرنا کسی بھی طرح دانشمندانہ فعل نہیں ہے۔حکومت عوام کے لئے کاروبار کے ذریعے اور مواقع تلاش کرنے میں اپنا وقت صرف کرے نہ کہ انہیں بے روزگار کرکے ان کے چہروں پر مایوسی لائے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں