مستونگ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ جاں بحق ،بیٹا زخمی

بدھ 28 فروری 2024 22:20

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سخص ہلاک جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدھ کو مستونگ میں نامعلوم افراد نے پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے شیردل کو ہلاک جبکہ اسکے بیتے سکندر لانگو کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ہلاک اورزخمی ہونے والے شخص کا تعلق کوئٹہ کے علاقے گوہرآباد سے ہے پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں