ضلع مٹیاری میں ’’ایک بشر، دو شجر‘‘ کے بینر تلے شجرکاری مہم میں تعلیمی اداروں، اسپتالوں، سرکاری دفاتر و دیگر مقامات پر 8545 پودے لگائے گئے

اتوار 18 اگست 2019 20:25

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) ملک بھر کی طرح ضلع مٹیاری میں ’’ایک بشر، دو شجر‘‘ کے بینر تلے شجرکاری مہم میں مٹیاری کے تعلیمی اداروں، اسپتالوں، سڑکوں کے کناروں، پبلک پارکس، پولیس اسٹیشنوں، سرکاری دفاتر و دیگر مقامات پر 8545 پودے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

ڈویزنل فاریسٹ آفیسر عابد حسین رند کے مطابق پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کے ذریعے پی پی ایچ آئی نے 2000، این آر ایس پی 500، لیڈر شپ اسکول کیبر 200، بھٹ شاہ پولیس اسٹیشن 20، رورل ہیلتھ سینٹر بھٹ شاہ 50، آر ایچ سی کیبر 20، گورنمنٹ پرائمری اسکول کیبر 100، گورنمنٹ ہائی اسکول کیبر 200، جاموٹ فارم ہائوس مٹیاری کے روڈ سائیڈ 440، ایریگیشن سب ڈویزن ہالا میں 15 مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے جبکہ 5000 سے زائد پودے آبادگاروں اور عوام کو فراہم کئے گئے۔

ڈویزنل فاریسٹ آفیسر عابد حسین رند نے عوام پر زور دیا کہ وہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال بھی کریں تاکہ گرین پاکستان اور گرین سندھ کے اہداف حاصل کرکے ماحولیاتی تغیر کے اثرات سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں