وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت بھٹ شاہ ریسٹ ہائوس میں اجلاس، صوبائی وزیرناصر شاہ اوردیگرکی شرکت

وزیراعلی سندھ نے متعلقہ انتظامیہ کو کیمپس میں موجود متاثرین کوکھانا اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت

اتوار 21 اگست 2022 17:00

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2022ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت بھٹ شاہ ریسٹ ہائوس میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیرناصر شاہ ،مکیش چائولہ، ایڈوائزررسول بخش چانڈیو اور دیگر نے شرکت کی۔وزیراعلی سندھ نے متعلقہ انتظامیہ کو کیمپس میں موجود متاثرین کوکھانا اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد عدنان راشد نے وزیر اعلی سندہ کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مٹیاری ضلع میں 144ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بارشوں کے سبب 20 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں انہوں نے بتایا کہ مٹیاری ، ہالا اور سعید آباد میں 73 ریلیف کیمپوں میں 7ہزار 304 متاثرین کو منتقل کیا جاچکاہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی مٹیاری نے بتایا کہ بارشوں سے 2 اموات ہوئی ہیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئیہیں جبکہ برسات متاثرین کو خیمے، مچھر دانیاں، راشن کے علاوہ تیار کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میں خریف کی ایک لاکھ52 ہزار20 کی تیار فصل کا 90 فیصد حصہ تباہ ہوچکا ہے اوربارشوں سے 203 جانور مر گئے، آبادگاروں اور مویشی پالنے والوں کا بڑا نقصان ہوا ہے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی سی کو ہالا میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے رپورٹ پیش کرنے کی ھدایت کی ۔

وزیراعلی سندھ نے ایڈوائزر ری ہیبلیٹیشن رسول بخش چانڈیو کو مٹیاری میں خیمے اور راشن بیگ مہیا کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ضلع کے منتخب نمائندوں نے وزیراعلی سندھ کو عوام کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعلی سندھ نے پی ڈی ایم اے، لوکل باڈیز اور ضلعی انتظامیہ کو زیر آب علاقوں سے پانی کی نکاسی کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلی سندھ نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی کہ اب جو بھی نئے روڈ تعمیر کیے جائیں اس کے ساتھ ڈرنیج سسٹم ضرور بنائیں تاکہ آئندہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں