مٹیاری، حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 275 واں تین روزہ سالانہ عرس مبارک کا افتتاح

گورنر سندھ درگاہ بھٹائی پر چادر چڑھاکر کیا دعا کی بعد میں راگی فقیروں سے شاہ کا کلام سنا ، عمران اسماعیل کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 اکتوبر 2018 21:30

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2018ء) سندھ کے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 275 واں تین روزہ سالانہ عرس مبارک کا افتتاح گورنر سندہ عمران اسماعیل نے درگاہ بھٹائی پر چادر چڑھاکر کیا دعا کی بعد میں راگی فقیروں سے شاہ کا کلام سنا گورنر سندہ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکیوفاق میں تبدیلی کے ساتھ صوبے میں بھی تبدیلی لانا چاہتے ہیں جس کے لیئے وزیر اعلا سندہ کو درخواست کی ہے کے میں ان کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہوں ان کو کہا ہے کے اگر وفاق سے کوئی چیز درکار ہیتو ہاتھ بڑھانے کے لیئے تیار ہیں ، پی پی اور نوازلیگ کے اتحاد پر انہوں نے کہا کے یہ ان کا مسئلہ ہے انہوں نے گورنر آمد پر درگاہ بند کرنے کے حوالے سیکہا کے میں نے کوئی ایسے احکامات نہیں دیئے اس سلسلے میں صوبائی وزیر اوقاف سے پوچھا جائے انہوں نے کہا کے سندہ کی دھرتی اولیائے کرام کی دھرتی ہے جس کے آنے پر مجھے اعزاز ہے شاہ لطیف کی تعلیمات طرز زندگی پر محنت کرلیں تو بڑی کامیابی سے ہم کنار ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کیبھٹائی کے شہر پہ توجہ دیں تو خوبصورت رلیجیس ٹوئرزم بنایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کے شاہ لطیف کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ملک سے دہشتگردی انتہا پسندی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے اس موقعے پر پولیس رینجرس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت کئے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں