شجرکاری مہم میں حصہ لے کر سندھ اور پاکستان کو سرسبز و شاداب بنایا جائے، ڈویژنل فاریسٹ آفیسرعابد

ہفتہ 17 اگست 2019 17:22

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عابد حسین رند نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ درخت لگانا دھرتی سے پیار کا اظہار ہے ، درخت گرمیوں میں سایہ، سردیوں میں سردی سے بچائو، سیلاب اور زلزلوں سے بچائو کا ذریعہ ہیں۔ 18 آگست کو ملک بھر میں ’’ایک بشر، دو شجر‘‘ کے بینر تلے شجرکاری مہم میں حصہ لے کر سندھ اور پاکستان کو سرسبز و شاداب بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر پاکستان نے ماحولیاتی بہتری کے لئے کام نہ کیا تو پاکستان کا درجہ حرارت پوری دنیا سے ایک ڈگری زیادہ بڑھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ اور سوشل فاریسٹری ڈویزن مٹیاری آپ کے ساتھ مل کر پاکستان اور سندھ کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کا عہد کرتا ہے۔ انہوں نے عوام الناس کو اپیل کی ہے کہ اس مہم میں رسمی طور پر نہیں بلکہ سنجیدہ طور پر حصہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ سندھ کا جینا شجرکاری سے جڑا ہوا ہے۔

پریس کلب مٹیاری، کیبر فاریسٹ نرسری، دیھ دری فاریسٹ نرسری، سعیدآباد نرسری، پی پی ایچ آئی، روینیو کے دفاتر کے علاوہ دیگر مقامات پر شجرکاری مہم کے حوالے سے کیمپ لگائے گئے ہیں عوام الناس کو چاہئے کہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں