ہالا اور گردونواح میں تیز ہواوٴں کے ساتھ شدید بارش گرمی کا زور ٹوٹ گیا

جمعہ 8 مئی 2015 14:31

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) ہالا اور گردونواح میں تیز ہواوٴں کے ساتھ شدید بارش گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،کئی سائن بورڈ اور درخت اکھڑگئے تاہم بلدیہ اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر گندے پانی کی لپیٹ میںآ گیاجس سے نظام زندگی مفلوج ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ہالا اور گردونواح میں تیز ہواوٴں کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس سے قیامت خیز گرمی کا زور ٹوٹ گیا کئی منچلے نوجوان شدید بازرش میں رقص کرتے ہوئے نکل آئے ،تیز بارش رکشا کھڈے میں گرنے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا ،مختلف مقامات پر درخت اور سائن بورڈ اکھڑ گئے ،بلدیہ اور انتظامیہ کی غفلت سے پہلے سے سیوریج نظام ناکارہ ہونے سے ہونے والی شدید بارش نے شہرکے کئی علاقوں کوگندے پانی کی لپیٹ میں لے لیا ہے محکمہ بلدیہ ہالا میں طویل عرصے سے کرپٹ افسران کی مبینہ کرپشن کے باعث طویل عرصے سے سیوریج نظام ناکارہ ہونے کے علاوہ کئی سڑکوں میں کھڈے پڑگئے تھے جبکے بلدیہ ہالا کی جانب کوئی پانی نکالنے کے لیئے انتظامات نہیں کئے گئے جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں