میاں چنوں، موٹر وے پولیس بیٹ17کی سیکنڈ لین کے مسلسل استعمال کرنے والے ڈرائیوز حضرات کو روک کر بریفنگ

جمعہ 13 اپریل 2018 20:25

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2018ء) انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس سلیم اما م کے احکامات پر موٹر وے پولیس بیٹ نمبر17نے سیکنڈ لین کے مسلسل استعمال کرنے والے ڈرائیوز حضرات کو روک کر بریفنگ دی گئی ،اس مو قع پر موٹر وے پولیس افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیکنڈ لین کے مسلسل استعمال کے باعث ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہے اسلئے ڈرئیورز حضرات کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ قوانین کے پاسداری کریں ، کیونکہ اگر روڈ یوزر ٹریفک قوانین پر عمل کرنا شروع کردیں تو ٹریفک حادثات سے ہونے والے اموات اور مالی نقصان سے پچا جا سکتا ہے،اس موقع پر ڈی ایس پی ریاض احمد خان،ایڈمن آفیسر ارشاد علی اور آپریشنل آفیسر مہر نور احمد موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں