میاں چنوں:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کا مقامی رہنما قتل

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:27

میاں چنوں:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کا مقامی رہنما قتل
میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) نامعلو افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما قتل ہو گیا ہے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر نالاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں چنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنمااللہ دتہ نامعلوم افراد کی فائرنگسے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما موٹر سائیکل پرگھر جا رہے تھے کہ جمال چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے،عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل پر دو سے تین ملزمان نے فائرنگ کی،مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی یا ڈکیتی کا ہے۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں