میاں چنوں ،پانچویں کلاس کی طالبہ سے کزن کی اسلحہ کے زور پر زیادتی

منگل 13 اکتوبر 2020 23:39

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) تحصیل میاں چنوں میں پانچویں کلاس کی طالبہ کو اسلحہ کے زور پر کزن نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔نجی ٹی وی کے مطابق میاں چنوں کے تھانہ چھب کلاں کے نواحی علاقے میں پانچویں جماعت کی طالبہ کو کزن نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کی حالت غیر ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طالبہ کو والدین کی عدم موجودگی پر عثمان نامی کزن بہلا پھسلا کر ایک خالی مکان میں لے گیا جہاں حاجی نامی شخص نے پستول تان لیا اور ملزم نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔لڑکی کی حالت غیر ہونے پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے گئے پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں