پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی تصویر ٹویٹر پر وائرل
عمران خان کو اپنا ہیلی کاپٹر میانوالی میں ائیر بیس پر لینڈ کرنے پر تنقید کا سامنا ، ٹویٹر صارفین نے عمران خان کو دیگر سیاستدانوں جیسا قرار دے دیا
سمیرا فقیرحسین پیر 25 جون 2018 14:51
(جاری ہے)
جبکہ عمران خان کی تمام لینڈ کروزر گاڑیوں اور پروٹوکول کی گاڑیوں کو ائیر کرافٹ کے پاس ائیر بیس کے اندر ہی پارک کیا گیا۔
اپنے پیغام میں خاتون صارف نے کہا کہ نگران حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے لیے یہ شرم کی بات ہے ۔ سمیعہ حسین نامی صارف کے اس ٹویٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ بالکل درست بات ہے ، عمران خان بھی ملک کے دوسرے سیاستدانوں کی طرح ہی ہیں۔ جبکہ ایک صارف نے سمیعہ حسین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بڑی ہو جائیں، جب میانوالی میں کوئی ائیر پورٹ ہی نہیں ہے تو آپ عمران خان سے کیا اُمید کریں گی؟ کیا عمران خان کو اپنا طیارہ گھر کی چھت پر لینڈ کرنا چاہئیے تھا ؟ سمیعہ حسین کے دیکھتے ہی ایک اور صارف نے بھی عمران خان کی یہی تصویر اسی تحریر کے ساتھ پوسٹ کی جس سے متعلق بعد میں معلوم ہوا کہ قاسم علی بھٹی نامی یہ شخص مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کا عہدیدار ہے۔ پی ٹی آئی کے حامی ٹویٹر صارفین نے بھی یہی موقف اپنایا کہ جب کسی شہر میں ائیر پورٹ ہی موجود نہ ہوتو یا تو ہیلی پیڈ کا سہارا لیا جاتا ہے یا پھر اس شہر میں موجود ائیربیس پرطیارے کو لینڈ کیا جاتا ہے ، اور عمران خان نے بھی وہی کیا ، اس پر ان کو تنقید کا نشانہ بنانا محض ایک پراپیگنڈہ کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر 300 کے قریب رینجرز اہلکار کی تعیناتی اور ان کی قومی خزانے سے ادائیگی پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ قومی اخبار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی رہائش گاہ پر تعینات کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کی صورت میں اس سکیورٹی پر ماہانہ ایک کروڑ روپے خرچ آئے گا جس کی ادائیگی قومی خزانے سے کی جائے گی۔ پولیس ذارئع کے مطابق تحریک انصاف ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے سربراہ کی رہائش گاہ بنی گالہ پر وفاقی پولیس کی ایک ریزرو پہلے ہی مستقل طور پر تعینات رکھی گئی ہے جس میں دس پولیس اہلکار متعلقہ تھانہ بنی گالہ جبکہ باقی سکویرٹی ڈویژن پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ ان تمام سکیورٹی اہلکاروں کو تین شفٹوں میں باری باری تبدیل بھی کیا جاتا ہے جب کے تمام تر اخراجات قومی خزانے سے ادا ہوتے ہیں۔ تاہم ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے عمران خان کی رہائش گاہ پر تین سو رینجرز اہلکاروں کی نفری سکیورٹی کے نقطہ نظر کے تحت تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جن پر مجموعی طور پر ماہانہ صرف ہر اہلکار کی بیس سے پچیس ہزار روپے کی ایک بنیادی اضافی تنخواہ ادا کرنے پر ساٹھ سے ستر لاکھ روپے ملک کے قومی خزانے سے ادا کیے جائیں گے اور اس طرح یومیہ دو سے ڈھائی لاکھ روپے صرف رینجرز کے تین سو سکیورٹی اہلکاروں کو ادائیگی کی مد میں خرچ ہوں گے۔ اس کے علاوہ مذکورہ سکیورٹی سٹاف کو پاکستان رینجرز کی جانب سے ٹرانسپورٹ اور طعام کی فراہم کی جانے والی سہولت پر الگ سے لاکھوں روپے کے اخراجات ہوں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایسے میں ملکی تاریخ میں عمران خان وہ واحد سیاسی رہنما اور سیاسی جماعت کے سربراہ بن جائیں گے جنہیں بغیر کسی سرکاری عہدہ پر ہونے کے باوجود اتنے وسیع پیمانے پر سرکاری خرچ پر سکیورٹی فراہم ہو گی۔ اسی معلومات کی وجہ سے عمران خان کو ہدف تنقید بنایا گیا اور کہا گیا تھا کہ عمران خان تو حکومت میں آنے سے قبل ہی پروٹوکول لے رہے ہیں اور وہ بھی تب جب وہ خود اس پروٹوکول کے خلاف ہیں۔ عمران خان کے ایسا کرنے سے ان میں اور دیگر سیاستدانوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا اور عین ممکن ہے کہ عمران خان کے پروٹوکول اور شاہانہ طرز زندگی کی وجہ سے ان کا ووٹ بنک متاثر ہو جائے۔متعلقہ عنوان :
میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
ایف آئی اے زونل آفس اسلام آباد میں انسپکٹر عمران احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی مذمت
’’ایک میان میں دو تلواریں‘‘
آرمی چیف کی سانحہ 9مئی کے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 20افراد کی سزا معافی اور رہائی کا حکم
بیرسٹر سلطان کی برطانوی حکومت کی طرف سے تعینات کئے جانیوالے پہلے کشمیری نژاد جج بیرسٹر اظہر اقبال کو ..
جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو کمیشن سربراہ بنانے سے پہلے رضامندی حاصل کی تھی، اعظم نذیر
میانوالی، موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، خاتون شدید زخمی
ملک کے 6 اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
وزیراعظم شہبازشریف کی ملک کو ماحولیاتی خطرات سے بچانے کے لئے پوری قوم کو شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ ..
اگلے سال پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان
میانوالی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار