بلاول بھٹو کی مقبولیت سے عمران نیازی بے چین ہوگئے ہیں،نیئر حسین بخاری

ستم گروں نے عمران نیازی کو صرف گالی سکھائی، نیازی کی سیاست گالی سے شروع ہو کر الزام تراشی پر ختم ہوتی ہے، خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 20:27

بلاول بھٹو کی مقبولیت سے عمران نیازی بے چین ہوگئے ہیں،نیئر حسین بخاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عوام بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ سے اتفاق کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کی مقبولیت سے عمران نیازی بے چین ہوگئے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستم گروں نے عمران نیازی کو صرف گالی سکھائی، نیازی کی سیاست گالی سے شروع ہو کر الزام تراشی پر ختم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

عمران نیازی رونے دھونے کو 25جولائی تک سنبھال کر رکھیں کیونکہ شکست ان کا مقدر ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے پاس عوام کے لئے تین وقت کی روٹی اور معاشرے میں خواتین کے باوقار مقام کا ٹھوس پروگرام ہے۔ بلاول بھٹو کے منشور میں کسانوں اور مزدوروں کی بہتری زندگی اور معاشی انصاف کا پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے منشور سے ان کے مخالفین بے چین ہیں کیونکہ بلاول بھٹو زرداری کے مخالفین کے پاس عوام کی بھلائی کا کوئی پروگرام نہیں اس لئے وہ گالی گلوچ اور الزام تراشی کا سہارا لے رہے ہیں۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں