شاہین آفریدی نے رضوان سے بال کٹوانے کی ویڈیو شیئر کردی

جمعہ 18 مارچ 2022 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2022ء) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی کرکٹر محمد رضوان کی جانب سے اپنے بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔کچھ روز قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں محمد حسنین سب سے اچھے بال کٹنگ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ان کے بال کاٹ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایک کرسی پر بیٹھے ہیں اور محمد رضوان ان کے بال کاٹ رہے ہیں، شاہین کے جسم پر لپٹے کپڑے پر بال بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کیا کوئی ایسی چیز ہے جو یہ (رضوان) نہیں کر سکتا، کراچی ٹیسٹ کے سنچورین اور میچ بچانے والے کی اسکلز کی کوئی حد نہیں ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے بال کاٹنے پر محمد رضوان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں