سوات، نوجوان کا قتل ،مقتول کی بیوی ،بھائی اور ماں سمیت چار ماموں دعویداری کے بعد گرفتار

مقتول کی بیوی نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا

اتوار 2 جولائی 2017 17:51

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2017ء) مینگورہ کے علاقے تختہ بند میں نوجوان کا قتل ،مقتول کی بیوی ،بھائی اور ماں سمیت چار ماموں دعویداری کے بعد گرفتار کرلئے گئے ،مقتول کی بیوی نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ،پولیس کے مطابق مقتول محمد عباس کے بھائی محمدنیاز نے مقتول کی بیوی روشنی ،بھائی عدنان کرم اور ماں مسماة بیگم سمیت چار مامووںجہانز یب ،ایوب ،امیرزیب ،ریاض خان پسران عالمزیب ساکنان رحیم آباد کے خلاف مقدمہ درج کرالیا ہے جس پر رحیم آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مقتولہ کی نشاندہی پر پستول بھی برآمد کرلی ہے جبکہ لاش کو لے جانے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے ،پولیس کے مطابق محمدعباس خان کو گزشتہ روز قتل کرنے کے بعد اس کی لاش بوری میں بند کرکے کنوئیں میں پھینک دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں