وزیراعظم کا دورہ سوات ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا‘ حاجی پروانت خان

بدھ 18 مئی 2016 15:02

مینگورہ۔18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما حاجی پروانت خان نے ایک بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان سوات کا دورہ کرنے آرہے ہیں اور ان کے آنے سے سوات میں ترقیاتی اعلانات کا فائدہ سوات کو ہوگا ‘ حاجی پروانت خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر دھرنے کا اعلان بھی کیاہے ‘ یہ وقت دھرنوں کا نہیں ہے بلکہ وزیراعظم کے آنے سے علاقہ ترقی کریگا ‘حاجی پروانت خان نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ سوات ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں