مینگورہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف خیبر پختونخواہ ہیلتھ کئیر ٹیم کا اپریشن جاری

حاجی بابار روڈ پر خیبر پختونخواہ ہیلتھ کیئر سنٹر کے جعلی کلنکس اور لیبارٹریوں پرچھاپے ،دانتوں کے عطاء ئی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی ،تین ڈینٹل کلینکس سیل

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:00

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) مینگورہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف خیبر پختونخواہ ہیلتھ کئیر ٹیم کا اپریشن جاری ،حاجی بابار روڈ پر خیبر پختونخواہ ہیلتھ کیئر سنٹر کے جعلی کلنکس اور لیبارٹریوں پرچھاپے ،دانتوں کے عطاء ئی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی ،تین ڈینٹل کلینکس سیل ،سیل کئے جانے والے کلینکس سے دانتوں کے علاج کے لئے استعمال ہونے والے ادویات اور سامان برآمد ،دو افراد کو رجسٹریشن کے تجدید کے لئے نوٹسز جاری ،تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ ہیلتھ کیئر کی ٹیم نے سنیئر انسپکٹر سعیدارحمان اورافضل عابد کے نگرانی میں مینگورہ شہر کے حاجی بابا روڈ پر واقع مختلف طبی مراکز پر چھاپے مارے اور اس دوران عطائی ڈاکٹر محمد سرور کا ڈسرور ڈینٹل کلینک ،عمادکا افتخار ڈینٹل کلینک اور نعمان کا ہدایت ڈینٹل کلینک جعلی قرار دے کر تینوں طبی مراکزتالے لگاکر سیل کردیا گیا زارائع کے مطابق ان مراکز سے دانتوںکے بھرائی اور علاج کے لئے استعمال ہونے والے مختلف قسم کے ادویات بھی بھاری مقدار میں برآمد کئے گئے کاروائی کے دوران لائف کئیرہومیوکلینک اور اقبال ڈینٹیل کلینک کے مالکان کو اپنے رجسٹریشن کی تجدید کے لئے نوٹسز بھی جاری کردیئے

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں