سوات،نشاط چوک میں میڈیکل سٹورمیں آگ لگ گئی

بدھ 21 فروری 2024 20:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2024ء) مینگورہ کے نشاط چوک میں میڈیکل سٹورمیں آگ لگ گئی ۔پولیس کے مطابق عبداللہ کی میڈیکل سٹور میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دکان میں موجود 70لاکھ روپے سے زائد کی ادویات اور دیگر سامان جل گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں