پشاور،سیما کماری کی الزامات کی تردید ‘ عدالت سے انصاف فراہمی کا مطالبہ

بدھ 12 جنوری 2022 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) مینگورہ کی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی سیما کماری نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کی ہے ایک بیان میں سیما کماری نے کہا کہ وہ 18 سال سے سرکاری سکول میں بطور استانی فرائض انجام دے رہی ہیں اور ایک باعزت خاندان سے تعلق رکھتی ہیں ان کے بھائی بہن بھی مختلف سرکاری عہدوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں بھائی رمیش کمار وزارت دفاع میں سرکاری عہدے پر فائز ہیں جبکہ دوسرے بھائی انجینئر جیسوندر کمار سابق اقلیتی یوتھ منسٹر ہیں اور بہن اریتا کماری محکمہ صحت میں گریڈ اٹھارہ میں ڈیوٹی پر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سات جنوری کو ان کے خلاف میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک اغواء کیس میں ملوث ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں وہ ان بیانات اور الزامات کی تردید کرتی ہیں اور یہ ان کا خاندانی جائیداد کا مسئلہ ہے جس سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور انہوں نے الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے اور امید ہے کہ عدالت انصاف فراہم کرے گی۔

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں