مینگورہ ،گھریلوتنازع پرملزم کی فائرنگ سے میکے بیٹھی بیوی قتل

فائرنگ سے سالی سالے سمیت 4افراد زخمی ،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

جمعرات 28 دسمبر 2023 23:04

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2023ء) مینگورہ میں ملزم نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے میکے بیٹھی بیوی کو قتل کردیا ، فائرنگ سے سالی سالے سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ،پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سٹی امجدعلی نے ایس ایچ او مینگورہ مجیب عالم خان اورانوسٹی گیشن آفیسر محمد اعجاز خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعہ نواحی علاقے ملزم واجد علی ولد عمر زادہ نے سسرال جاکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی مسماة (ل)موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی سالی مسماة (ن) دختر رحیم شاہ ،سالہ گوہر علی ،سالے کا بیٹا آصف اورپڑوسن مسماة (ز)زوجہ رحمان فائرنگ کی زدمیں آکر زخمی ہوگئے ،لاش اور زخمیوں کو فوری سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں