کینیڈا کی اغواء شدہ صحافی کو تیس مارچ تک قتل کرنے کی ڈیڈ لائن، صحافی کی طرف سے رہائی کی اپیل

بدھ 18 مارچ 2009 15:28

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ ۔2009ء) کینیڈا کی اغواء شدہ صحافی خاتون کو تیس مارچ تک قتل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی تیس مارچ تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے تو صحافی کو قتل کرینگے تفصیلات کے مطابق ایف آر بنووں جانی خیل کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے کینیڈین صحافی خدیجہ عبدالقہار کی سی ڈی کیسٹ بدھ کے روز نامعلوم افراد کی جانب سے میرانشاہ پریس کلب کے پتے پر بھیج دی صحافیوں نے جب کیسٹ سنی اوردیکھی جس میں کینیڈین صحافی کہہ رہی ہے کہ میرے پاس وقت بہت کم ہے میں بیمار اورپریشان ہوں میں اپنے گھر جانا چاہتی ہوں پاک افغان بارڈر میں ایک خطرناک جگہ پر تنہائی میں رکھا گیا ہے میری زندگی کے آخری سولہ دن باقی رہ گئے ہیں مجھے یہ بھی نہیں پتہ کہ میں سولہ دنوں میں بھی زندہ رہونگی یانہیں کیونکہ جن لوگوں نے مجھے قید رکھا ہے وہ بات میں سنجیدہ ہیں خاتون صحافی نے اپنے گفتگو میں پولش انجینئر کا بھی حوالا دیا ہے اور کہا کہ اس کی طرح مجھے بھی قتل کرنے کاخدشہ ہے اس موقع پر وہ انتہائی جذباتی ہوکر حکومت سے رہائی کی اپیل کررہی تھی سی ڈی کیسٹ میں رقعہ پر مطالبات کابھی ذکرکیا گیا ہے کہ تیس مارچ تک ہمارے مطالبات کو منظور کیاجائے بصورت دیگرخاتون صحافی کو قتل کرکے لاش پھینک دینگے۔

متعلقہ عنوان :

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں