شمالی وزیرستان کے بجلی سپلائی لائن کے چار مین ٹاور بارش اور طوفان کی وجہ سے ناکارہ ہوگئے

پیر 9 جولائی 2007 15:54

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔ 2007ء) شمالی وزیرستان کے بجلی سپلائی لائن کے چار ٹاور ناکارہ مزید چار دن وزیرستان تاریکی میں ہوگا ایس ڈی او آپریشن پشاور پہنچ گئے پولیٹیکل انتظامیہ تعاون کریں تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ تین دن پہلے شمالی وزیرستان اور ایف اربکا خیل کے علاقے میں طوفانی بارش اور گرج چمک کی وجہ سے میرزائل چیک پوسٹ کے ساتھ شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے جانے والے مین سپلائی لائن کے چار ٹاور گر گئے جس کی وجہ سے پورے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے جانے والے سپلائی لائن بجلی منقطع ہوگئی اور ان علاقوں میں کاروباری زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہسپتالوں مسجدوں گھروں میں پانی بھی ختم ہوگیا واپڈا ذرائع نے تصدیق کی کہ مین ٹاور لگانے پر مزید چار سے پانچ دن تک انتظام کرنا پڑے گا ایس ڈی او آپریشن گل زار نے اور سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ایف اربکا خیل کے میر زائل چیک پوسٹ کے ساتھ چار ٹاور گر گئے مین ٹاور کو پشاور سے پہنچائینگے تاہم دوسری طرف میرانشاہ میر علی ازمک دتہ خیل مکین لدھا اور دوسرے علاقوں کی سپلائی بند ہے جس سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوکررہ گیا ہے میرانشاہ بازار کے مکینوں کے لیے ٹاؤن کمیٹی کے اہلکار فائر بریگیڈ کے ذریعے پانی پہنچانے کی کارروائی جاری ہے۔

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں