سائنسی تحقیق کے مطابق ایک عام شخص کے مقابلے میں کھلاڑی کا دل زیادہ دھڑکتاہے اور ان کی صحت کئی گناہ بہتر رہتی ہے، احمدعلی راجپوت

سندھ حکومت اور محکمہ اسپورٹس کی جانب سے منعقد کرائی گئی تھر جیپ ریلی تعریف کے قابل تھی ،جنرل سیکرٹری سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن

بدھ 19 جنوری 2022 15:37

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری احمد علی راجپوت نے کہا ہے کہ سائنسی تحقیق کے مطابق ایک عام شخص کے مقابلے میں کھلاڑی کا دل زیادہ دھڑکتاہے اور ان کی صحت عام افراد کے مقابلے میں کئی گناہ بہتر رہتی ہے،سندھ حکومت اور محکمہ اسپورٹس کی جانب سے منعقد کرائی گئی تھر جیپ ریلی تعریف کے قابل تھی جوکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تھرپارکر میں منعقد کرائی گئی، جو لوگ اس میں شریک نہ ہو سکے انہوں نے افسوس کا اظہار کیاکہ انہوں کے اپنے ہاتھ سے ایک بہترین موقع گوادیا۔

اس امر کا ظہار انہوں نے صدر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن محمد اصغر بلوچ اور نائب صدر عابد حسین بروہی کے ہمراہ میرپورخاص ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شروع ہونے والی میرپورخاص باکسنگ اکیڈمی گاما اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں جنرل سیکریٹری سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت، صدر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن محمد اصغر بلوچ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عرس ہالیپوتو، سی ای او، ایم بی ای محمد سلیم بلوچ، اولمپکس کمیٹی کے سلیم خان اور کو آرڈی نیٹر ڈویژنل باکسنگ ایسوسی میرپورخاص غوث محمد پٹھا ن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص کے افراد خوش نصیب ہیں جہاںباکسنگ اکیڈمی کا باقاعدگی سے آغاز کیا گیا ہے جہاں بچوں کو بہتر تربیت دلانے کے لیئے رنگ کا بندوبست بھی جلد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیل بچوں میں تعلیم کا رجہان پیدا کرنے، برائیوں سے روکنے، صحت مند ماحول بنانے اور اپنی پہچان بنانے کا آسان ذریعہ ہے اس سے بچوں میں دیگر زندگی کی بھلائیوں کے ساتھ زندگی کے ہر میدان میں ایک دوسرے کو برداشت کرنے اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جو کہ ان کی زندگی میں کامیابی کا سبب بنتا ہی. انہوں نے کہا کہ یہاں کی معزز شخصیات، محکمہ کھیل اور انتظامیہ کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں اپناکردار ادا کرنا چاہئے بچوں میں خود اعتمادی دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ ضلع میں بہت اچھے کھلاڑی موجود ہیں جوکہ ہمارے صوبے اور ملک کی پہچان کا ذریعہ بنیں گے ہمیں انکی حوصلہ افزائی اور مواقع فراہم کرنا چاہئے۔

آخر میں اکیڈمی کی سالگرہ کا کیٹ کاٹا گیا اور ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے میرپورخاص باکسنگ اکیڈمی کے باکسروں میں باکسنگ کٹس تقسیم کی گئیں۔تقریب میں کوچ منور بلوچ، امجد بلوچ و دیگر کھلاڑیوں سمیت مختلف کھلوں کے آفیشلز، امام بلوچ، عباس پہلوانی، آغا عمران گل،امجد سومرو، عبدالمجید بلوچ، انجینئر محمد حسین ملک و دیگر نے شرکت کی۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں